بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب کی تعبیر معلوم کرنے کا طریقہ


سوال

اگر تعبیر کی کتاب موجود ہو تو اس میں سے تعبیر دیکھنے کا کیا طریقہ ہے؟  الگ الگ خوابوں میں گلاب پستے کا ڈھیر اور کنگن دیکھے ہیں!

جواب

تعبیر کی کتاب سے اپنے خواب کی تعبیر تلاش کرنا درست نہیں ہے، اس لیے کہ خواب کی تعبیر میں خواب دیکھنے والے کی شخصیت،  مزاج اور احوال نیز دیگر بہت سے امور کا دخل ہوتا ہے؛ لہذا محض کتاب دیکھنے سے خواب کی صحیح تعبیر معلوم نہیں کی جا سکتی جیسا کہ محض کتاب دیکھ کر کوئی مریض اپنے مرض کے لیے دوا  متعین نہیں کرتا کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرتا ہے، اسی طرح خواب کی تعبیر کے لیے کسی ماہر معبر سے رجوع کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں