بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں سانپ دیکھنا


سوال

کچھ عرصہ پہلے مجھے دو دن سے سخت بخار تھا اور رات کو خواب میں نے دیکھاکہ میں اپنے گھر کے قریب ایک بارانی نالے میں کھیل رھا تھا کہ ایک سانپ نے میرے اوپر حملہ کر دیا اور میں نے اس سانپ کو مار دیا اس کو مارتے ہی دو اور سانپوں نے حملہ کر دیا اور میں نے ان کو بھی مار دیا اور پھر چار آگئے ان کو مارنے کے بعد آٹھ ہو گئے اس طرح کافی دیر تک میں سانپ مارتا رہا اورانکی تعداد دو گنا زیادہ ہوتی رہی اور پھر اچانک میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کے بعد دو دن میں بیمار رہا اور 3دن میں ٹھیک ھوگیا۔مہربانی کرکے اس کی تعبیر بیان کر دیں شکریہ۔

جواب

بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی صحبت درست نہیں ہے، آپ کو چاہیے کہ جن بُرے دوستوں کے ساتھ آپ کی دوستی ہےاُن دوستیوں کو ترک کر دیں، گو کہ ابھی آپ اُن پر غالب ہیں،  لیکن کہیں اخیرا وہ آپ پر  غالب نہ ہو جائیں۔ فقط  واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143908200193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں