بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں کسی عزیز کو دیکھنے کے لیے وظیفہ پڑھنا


سوال

اگر کوئی قریبی آپ کادنیا سے پردہ کرجائے تو کیا اس کو خواب میں دیکھنے کی تمنا کرسکتے ہیں؟اگر کر سکتے ہیں  تو اس کا کوئی وظیفہ ہو تو بتانا۔

جواب

واضح رہے کہ کسی کو خواب میں دیکھنے کی تمنا کرنا تو درست ہے، البتہ کسی کو خواب میں دیکھنا یہ انسان کے اپنے اختیار  سے نہیں ہوتا، بلکہ جس کو اللہ تعالی چاہیں کسی کی خواب میں زیارت کرادیتے ہیں۔ضروری نہیں کہ کوئی عمل کرنے کے بعد  خواب ضرور دکھائی دے۔ نیز خواب حجتِ شرعی بھی نہیں، بعض دفعہ آدمی کے اپنے تفکرات ہی خواب بن کر سامنے آتے ہیں۔  اس لیے کسی مرحوم کو خواب میں دیکھنے کے لیے وظیفہ پڑھنے کی بجائے اپنے اس مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کرتے رہیں، یہ مرحوم کے حق میں زیادہ بہترہے۔ اور اللہ تعالی سے دعا مانگیں کہ اگر بہتر ہو تو وہ آپ کو ان کی زیارت کرادے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں