بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں زیارت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم


سوال

میں نے زمانہ طالبِ علمی میں ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک جگہ مجمع جمع تھا، اس میں بہت سارے لوگ تھے کچھ طالب علم بھی تھے ،ان میں سے بعض کو میں پہچانتاتھا۔ دراصل مجمع میں اس بات کا شور تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم آرہے ہیں، سب دیدار کے واسطے کھڑے تھے، میں بھی انتظار میں تھا، تھوڑی دیر ہوئی تو ایک شخص آیا جن کا چہرہ سرخی مائل تھا، ایک آدمی نے مجمع میں سے اشارے سے بتلایا کے یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  ہیں۔ تو کیا واقعی یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  ہی ہوسکتے ہیں؟ 

جواب

خواب میں سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت برحق ہے،صحیح حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے:

''جس نے خواب میں مجھے دیکھااس نے سچ مچ مجھے ہی دیکھا،کیونکہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا''۔(مشکوۃ)

اس  لیے خواب مبارک ہے۔اتباع سنت کا خوب اہتمام فرمائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں