بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خطبہ کے بغیر نکاح کرنا


سوال

شادی کے لیے کیا مولوی سے نکاح پڑھوانا ضروری ہے؟ اگر ایک مرد و عورت نے دو گواہ بنا کر ایجاب و قبول کر لیابغیر مہر مقرر کیے، کیا نکاح ہوجائے گا؟  اور مہر کا کیا ہوگا؟

جواب

نکاح کے موقع پر خطبہ پڑھنا مسنون ہے اور مسجد میں  نکاح کرنا، نکاح کے مستحبات میں سے ہے، لہذا بوقتِ نکاح خطبہ بھی پڑھا جائےاورعلی الاعلان نکاح کیاجائے۔ تاہم اگر دو مسلمان، عاقل، بالغ مردوں کے سامنے مرد اور عورت ایجاب و قبول کرلیں تو شرعاً نکاح منعقد ہوجائے گا ۔ اگر مہر مقرر نہ کیا ہو تو شوہر پر مہر مثل (لڑکی کے خاندان میں جو مہر مقرر کیا جاتا ہے)لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں