بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خریداری کے بعد جلد رقم جمع کرانے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے ملنے والی رعایت کا حکم


سوال

میں ایک کمپنی سےمال خریدتا ہوں 10 لاکھ کا اور ہفتہ وار رقم جمع کراتا ہوں۔ کمپنی مجھے آفر کرتی ہے کہ اگر میں ماہ کے آخر تک 5 لاکھ یا اس سے زاید رقم ادا کردوں توکمپنی کل جمع شدہ رقم پر 5فیصد رعایت دے گی۔یعنی 25000رعایت کردے گی۔اور اگر ماہ کے ختم تک 5لاکھ ادا نہ کرسکا تو رعایت نہیں ملے گی۔کیا یہ صورت جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی معاملہ میں قیمت کی کمی یا زیادتی کا مدار مدت کو بنایا جائے تو ایسی کمی زیادتی جائز نہیں ہوتی،  اور سوال میں ذکر کردہ صورت میں ایسا ہی ہوا ہے یعنی جلد رقم جمع کرانے کی صورت میں قیمت میں کمی کی جا رہی ہے اور ایسا کرنا نا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200340

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں