بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خرگوش کو حرام سمجھنے والوں کے لیے کیا حکم ہے؟


سوال

خرگوش حلال ہے یا حرام؟ حنفی ہونے کے باوجود خرگوش کو حرام سمجھنے والوں کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

خرگوش کھانا حلال ہے، صرف خرگوش کو حرام کہنے سے کوئی شخص دائرہ اسلام سے نہیں نکلتا، اگر کوئی شخص اسے حرام کہہ رہا ہے تو اس سے اس کی دلیل معلوم کی جائے اور پھر سوال کیا جائے۔

البناية شرح الهداية - (11 / 599):

"قال: ولا بأس بأكل الأرنب؛ لأن النبي عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ أكل منه حين أهدي إليه مشوياً، وأمر أصحابه - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - بالأكل منه؛ ولأنه ليس من السباع ولا من أكلة الجيف؛ فأشبه الظبي.

و في الشرح: قال القدوري - رَحِمَهُ اللَّهُ -: ولا خلاف فيه لأحد من العلماء". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200742

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں