کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام درج ذیل مسئلے کےبارے میں:
رمضان المبارک میں محلے کی مسجد میں تراویح میں ختمِ قرآن کریم کے موقع پر پہلے مولوی صاحب بیان کرتے ہیں، اس کے بعد مسجد کے متولی صاحب کی طرف سے دعوتِ عمومی کا انتظام ہوتاہے، مسجد کے متولی صاحب بھی خود بھی صاحبِ حثیت ہیں، اس دعوت کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، کیا ختمِ قرآن کےموقع پر یہ دعوت کرنا شرعاً جائز ہے؟ اس کا کھانا کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر متولی مسجد اپنی خوشی سے ذاتی خرچے پر دعوت کرتے ہوں تو اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201790
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن