بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اہل سنت کاعقیدہ


سوال

بندہ ناچیز بریلوی مسلک سے تعلق رکھتا تھا ۔ جس دوکان پر ملازم تھا وہ دیوبندی مسلک والے تھے ۔ ان کے سمجھانے سے الحمد للہ اب مسلک حق علماء دیوبند سے تعلق ہے ۔حیاۃ النبی کے مسئلہ سے متعلق ہمارا کیا عقیدہ ہے یہ بتادیں؟

جواب

حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے روضہ اطہر میں ایسی حیات برزخی کے ساتھ زندہ ہیں جو دنیوی حیات سے اقوی اور اکمل ہے ، جس کی بنیاد پر آپﷺ روضہ اطہر پر درود وسلام پڑھنے والوں کا درود وسلام خود سنتے ہیں، اور یہی ہمارا اورجمہور امت کا عقیدہ ہے ۔

 


فتوی نمبر : 143704200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں