بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حںظلہ نام رکھنے کا حکم


سوال

 حنظلہ کے نام کا مطلب بتا دیں!

جواب

’’حنظلہ‘‘ یہ ’’حنظل‘‘ سے ہے، اور ’’حنظل‘‘ اندرائن کے درخت کو کہتے ہیں، جس کاپھل نارنگی جیساہوتاہے، مگر اندر سے انتہائی تلخ ہوتا ہے، یہ صحابی کا نام ہے، اور  جب کوئی نام کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے منسوب ہو تو اس کے معنیٰ کی طرف توجّہ دینے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ کسی نام کے باسعادت اور بابرکت ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ کسی صحابیؓ کا نام ہے، یہ نام جلیل القدر صحابی ’’حنظلہ بن ربیع‘‘ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے، جنہیں غزوہ اُحد میں شہید ہونے کے بعد فرشتوں نے غسل دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کا لقب ’’غسیل الملائکہ‘‘ ہوگیا۔

نیز  اہلِعرب کی عادت تھی کہ وہ اپنی اولاد کے نام اپنے دشمنوں کو مرعوب کرنے کے واسطے درندوں کے ناموں پر رکھا کرتے تھے۔ جیسا کہ صقر، ذئب جن کے معانی بالترتیب شکرا، بھیڑیا ہیں، اور ’’حنظلہ‘‘ میں  یہی معنی پیش نظر تھا کہ یہ دشمنانِ دین کے لیے کڑوا پھل ثابت ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں اور کئی صحابہ کرام کے ناموں کو تبدیل فرمایا ہے، اس  نام  کو تبدیل نہیں فرمایا جو اس کے درست ہونے کےلیے شرعی دلیل ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں