بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حنفہ  نام کیسا ہے؟


سوال

Hanfa   نام کیسا ہے؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

Hanfa کا تلفظ اگر عربی میں ’’حنفاء‘‘ کیا جائے تو یہ لغتِ عربی میں متعدد معانی میں مستعمل ہے: جیسے لنگڑی، ٹیڑھی  ٹانگ، کمان، استرا، گرگٹ، کچھوا، خادمہ جو کبھی سست وکاہل ہو اور کبھی چست ہوجائے۔  یہ نام رکھنا بالکل مناسب نہیں۔

اور اگر اس کا تلفظ ’’حنفہ‘‘ کیا جائے اور اس کا مادہ  ’’ح ن ف‘‘  مانا جائے تو اس کا معنیٰ ’’مائل ہونا‘‘ ہے، اس اعتبار سے ’’حنیف‘‘ کا معنی دینِ اسلام کی طرف مائل ہونے والا اور استقامت کے ساتھ چلنے والا ہو گا، لیکن عربی لغت کی کتب میں ’’حنفہ‘‘  کا استعمال  تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، اس لیے  اس کے بجائے ’’حنیفہ‘‘  نام رکھ لینا زیادہ بہتر ہو گا۔

 

تاج العروس (ص: 5785، بترقيم الشاملة آليا):
"ومعنى الحَنِفِيَّةِ في اللُّغَةِ : المَيْلُ والمعنى أَنَّ إِبْرَاهِيمَ حَنِفَ إِلى دِينِ اللهِ ودِينِ الإِسْلامِ 
تاج العروس (ص: 5786، بترقيم الشاملة آليا)
وحَنِيفَةُ : وَالِدُ حِذْيَمٍ وحَنِيفَةُ الرَّقَاشِيِّ صَحَابِيَّانِ ".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201331

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں