بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حنفاء نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

’’حنفاء‘‘ (hanfa ) نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

حنفاء (hanfa)  لغتِ عربی میں متعدد معانی میں مستعمل ہے: جیسے لنگڑی، ٹیڑھی  ٹانگ، کمان، استرا، گرگٹ، کچھوا، خادمہ جو کبھی سست وکاہل ہو اور کبھی چست ہوجائے۔  یہ نام رکھنا بالکل مناسب نہیں۔

لہذا صحابیات کے اسماء میں سے یا اچھے معانی والے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کریں۔ ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب نام ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کیا جاسکتاہے۔

"حنفاء : (معجم الرائد) (اسم) 1- حنفاء : مؤنث أحنف 2- حنفاء : رجل معوجة إلى داخل 3- حنفاء : قوس 4- حنفاء : موسى 5- حنفاء : حرباء 6- حنفاء : سلحفاة مائية 7- حنفاء : خادمة تكسل مرةً وتنشط مرةً".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں