بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

''حمنہ'' اور ''دانیہ'' کا معنی


سوال

''حمنہ''  نام اور  ''دانیہ'' کے کیا معنی ہیں ؟

جواب

1۔ "حمنہ" ایک صحابیہ کا نام ہے جو آپ ﷺ کی زوجہ حضرت زینب  رضی اللہ عنہا کی  بہن  تھیں۔ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنے میں صرف نسبت کافی ہوتی ہے، اس لیے اس کا معنیٰ جاننے کی ضرورت نہیں  ہے، "حمنہ" نام رکھا جاسکتاہے۔

2۔  "دانیہ   کے معنی عربی لغت میں: قریب ، نزدیک اور جھکنے والی کے ہیں۔  صحابیہ کانام رکھنا افضل ہے۔  اور "دانیہ" نام رکھنے میں بھی کوئی قباحت نہیں ۔ ( القاموس الوحید : 547) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201695

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں