''حمایہ '' تکافل کےشرعی حکم سے مفصل آگاہ فرمادیں!
جمہور علماءِ کرام کے نزدیک کسی بھی قسم کی بیمہ (انشورنس) پالیسی سود اور قمار (جوا) کا مرکب ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر بعض ادارے ”تکافل“ کے نام سے جو نظام چلارہے ہیں ، اس نظام سے متعلق اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام کی رائے عدمِ جواز کی ہے۔
مروجہ تکافل کے نظام کو جائز قرار دینے والے اس کی بنیاد ’’وقف‘‘ کے قواعد پر قرار دیتے ہیں ، لیکن اس نظام میں وقف کے قواعد کی مکمل رعایت نہیں کی جاتی ۔
لہذا کسی بھی مروجہ تکافل کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ کرنا اور اس کا ممبر بننا شرعاً جائز نہیں ہے۔
مدلل تفصیلی فتوی ہماری ویب سائٹ پر موجو دہے مندرجہ ذیل لنک سے آپ حاصل کرسکتے ہیں:
http://www.banuri.edu.pk/readquestion/efu-%D8%A7%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%DB%8C%D9%88-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%DB%81-%D8%AA%DA%A9%D8%A7%D9%81%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B1%D8%B9%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%85/26-12-2018
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200134
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن