بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک دعا سے متعلق سوال


سوال

کیا یہ بات کسی حدیث میں ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے امتِ محمدیہ کا فرد بننے کی دعا کی تو اللہ تعالٰی نے انہیں آسمانوں پر اٹھا لیا؟  قربِ قیامت میں وہ نازل ہوں گے، حوالہ بھی درکار ہے!

جواب

 یہ بات کسی  حدیث میں تو نہیں مل سکی، البتہ علامہ ابنِ حجر رحمۃ اللہ علیہ نے بخاری شریف کی شرح ''فتح الباری'' میں ایک قول  ذکر فرمایا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جب امتِ محمدیہ کی صفات دیکھیں تو اللہ پاک سے دعا کی کہ مجھے اس امت میں سے بنا دیں تو اللہ پاک نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو حیات رکھا، اب وہ آخری زمانے میں آئیں گے اور دجال کو قتل فرمائیں گے، لیکن اس بات کی کوئی سند ذکر نہیں فرمائی، اسی طرح یہ بات علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی کتاب ''عمدۃ القاری'' میں ذکر فرمائی ہے، حوالہ درج ذیل ہے: 

فتح الباري لابن حجر (6/ 493)

''وقيل: إنه دعا الله لما رأى صفة محمد وأمته: أن يجعله منهم، فاستجاب الله دعاءه وأبقاه حتى ينزل في آخر الزمان مجدداً لأمر الإسلام، فيوافق خروج الدجال فيقتله''۔

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (23/ 447، بترقيم الشاملة آليا)

''لأنه دعا الله تعالى لما رأى صفة محمد وأمته: أن يجعله منهم، فاستجاب الله دعاءه وأبقاه حياً حتى ينزل في آخر الزمان ويجدد أمر الإسلام، فيوافق خروج الدجال فيقتله''۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں