بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت


سوال

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے کوئی حدیثِ نبوی  بتا دیں کہ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا ہو کہ میرے بعد یہ خلیفہ ہوں گے!

جواب

"وعن عائشة قالت : قال لي رسول الله صلى الله عليه و سلم في مرضه : ادعي لي أبا بكر أباك وأخاك حتى أكتب كتاباً؛ فإني أخاف أن يتمنى متمن ويقول قائل : أنا ولا، ويأبى الله والمؤمنون إلا أبا بكر " . رواه مسلم وفي " كتاب الحميدي " : " أنا أولى " بدل " أنا ولا ".
ترجمہ: اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اپنے مرض وفات میں (ایک دن ) مجھ سے فرمایا : اپنے باپ ابوبکر اور اپنے بھائی (عبد الرحمن ) کو میرے پاس بلوا لو کہ میں ایک تحریر لکھوا دوں، دراصل مجھ کو اندیشہ ہے کہ (اگر میں نے ابوبکر کی خلافت کے بارے میں نہ لکھوایا تو ) کہیں خلافت کی کوئی آرزو نہ کرے اور کوئی کہنے والا یہ نہ کہے کہ (خلافت کا مستحق ) میں ہوں، حال آں کہ (ابوبکر کی موجود گی میں کوئی بھی شخص خلافت کا مستحق نہیں ہوسکتا ) ابوبکر کے علاوہ کسی کی خلافت کو نہ اللہ چاہے گا اور نہ اہلِ ایمان تسلیم کریں گے ۔(مسلم ) اور کتاب حمیدی میں ’’أنا ولا‘‘ کے بجائے أنا أولی (خلافت کا سب سے بڑا مستحق میں ہوں ) کے الفاظ ہیں۔"  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں