بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمین کی زیارت اور کاروبار


سوال

مجھے میرے سسرال والے عمرہ پر لےجانا چاہتے ہیں اور آج ہی بتایا ہے ،مسئلہ یہ ہے کہ میں گارمنٹس کا کام کرتا ہوں اور رمضان میں کام کی تیزی ہوتی ہے، اب دل بھی چاہ رہا ہے اور ٹینشن بھی ہے کہ میرے پیچھے کام کون دیکھے گا  ؟پے منٹ کون لے گا؟ اب میں کیا کروں کہ اللہ پاک مجھ سے راضی رہیں؟

جواب

حرمین کی زیارت  کی توفیق اللہ تعالی اپنے منتخب بندوں کو  ہی عطا فرماتے ہیں ، لہذا اس میں اللہ تعالی سے مدد مانگ کر اپنے کام کی کوئی مناسب ترتیب بنالیں ، اور اللہ کا نام لے کر  اس سعادت کو حاصل کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200815

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں