بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرام مغز کا حکم


سوال

حرام مغز حلال ہے یاحرام؟

جواب

حلال جانور میں سات چیزوں کو فقہاء کرام نے حرام لکھاہے۔بہتاہوا خون،شرم گاہ،خصیتین،غدود،مثانہ ،پتہ اور آلۂ تناسل۔

بعض حضرات نے حرام مغزکو بھی اس میں شامل کیاہے کہ حرام مغز بھی حرام ہے۔جب کہ جمہورکے نزدیک حرام نہیں۔[امداد الاحکام،ص:312،ط:دارالعلوم کراچی۔کفایت المفتی  123/9،ط:دارالاشاعت۔] فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143608200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں