حجامہ کرانا کیسا ہے اور اس کا مسنون طریقہ شرائط وغیرہ کیا ہیں؟
حجامہ یعنی پچھنے لگوانا ایک طریقہ ٔ علاج ہے جسے بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بطور علاج کے اختیارفرمایاتھا۔کئی احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ علاج ثابت ہے۔بخاری ومسلم کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سب سے بہترین علاج قراردیاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اس کی ترغیب دی ہے۔ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم 21،19،17 تاریخوں کو پچھنےلگوانے کے لئے سب سے بہترقراردیاہے۔
فتوی نمبر : 143607200027
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن