بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت حمل میں ہمبستری کاحکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ عورت حاملہ ہوجائے تو شوہر بیوی کے ساتھ کب تک ہمبستری کرسکتا ہے یعنی بچہ پیدا ہونے تک یا کوئی مدت مقرر ہے؟

 دوسرا سوال یہ ہے کہ عورت حاملہ ہو اور رات کو شوہر ہمبستری کرے اور اسی رات ان کے ہاں بچہ پیدا ہوجائے اور عورت کو غسل کا وقت نہ ملے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

حالت حمل میں کسسی بھی وقت بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے، البتہ اگر کوئی دیندار وماہر طبیب یا ڈاکٹر  کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہئیے.

دوسری صورت میں جب بچے کی ولادت ہوگئی تو عورت کے نفاس کے ایام شروع ہوجاتے ہیں، اورنفاس کے ایام ختم ہونے کے بعد ہی عورت  جب غسل کرے گی توپاک ہوگی۔ واللہ اعلم!

 


فتوی نمبر : 143611200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں