بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حالت حمل میں طلاق


سوال

اگر لڑکی حاملہ ہو اور شوہر طلاق دے دے تو کیا طلاق ہو جاتی ہے؟

 

جواب

اگر طلاق کے وقت عورت حاملہ ہو تو بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے البتہ حمل کی صورت میں عدت اس وقت ختم ہوگی جب بچے کی پیدائش ہوجائے گی۔ 

قال اللّٰه سبحانه وتعالیٰ : ﴿ وَاُولاَتُ الْاَحْمَالِ اَجَلَهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ﴾ [ الطلاق ، جزء آیت :۴  ]

"" عن الحسن ومحمد قالا : إذا کانت حاملاً طلّقها متی شاء ""۔ ( المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الحامل کیف تطلق،۹؍۵۱۳رقم :۱۸۰۴۵المجلس العلمي  )

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 232)

""(وحل طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل"". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں