بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حُمَیْد (Humaid) نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

Humaid نام کا کیا مطلب ہے اور یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"حُمَیْد" ( HUMAID ) لفظ ’حمد‘ کی تصغیر ہے، اس کا معنیٰ ہے  ’’تعریف کرنے والا‘‘ یا ’’جس کی تعریف کی گئی ہو‘‘۔یہ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے؛  کیوں کہ یہ صحابہ کرام کے ناموں میں سے ہے۔

المغرب في ترتيب المعرب (ص: 127):

"(ح م د) : (الحمد) مصدر حمد وبتصغيره سمي حميد بن هانئ وكني أبو حميد الساعدي وينسب إليه الحميدي وهو نوع من الأشربة لأنه محمود عندهم". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں