بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جی پی فنڈ کی صورت میں ملنے والے منافع کاحکم


سوال

میں یہ پوچھناچاہتاہوں کہ میں سرکاری ملازمت کرتاہوں جی،پی فنڈ کامنافع حلال ہے؟وہ ہرسال ہمارے جی،پی فنڈ میں جمع ہوتاہے۔

جواب

''جی.پی ''فنڈ کی مد میں سرکارملازم کی تنخواہ میں سے جو رقم کاٹتی ہے  ملازم کی مرضی اوراختیارکے بغیریہ کٹوتی کی جاتی ہے، اس لیے اس صورت میں ریٹائر منٹ پرملنے والی اضافی رقم گورنمنٹ کی طرف سے بطورتبرع اوراحسان کے ہوگی اس کالینااوراپنے استعمال میں لاناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں