بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جہری نمازوں کی سنتوں میں کیا جہراً قراءت کر سکتے ہیں؟


سوال

جہری نمازوں کی سنتوں اوروتر کی نماز میں جہراً قراء ت کی جاسکتی ہے یانہیں؟

جواب

دن کی سنن و نوافل میں آہستہ قراءت کرنی چاہیے، جب کہ رات کی سنن و نوافل میں پست و بلند آواز سے قراءت کرنے کا مصلی کو اختیار ہے، البتہ بلند آواز میں تلاوت کی صورت میں اتنی آواز میں تلاوت کرے کہ ارد گرد کے لوگوں کے معمولات میں خلل واقع نہ ہو۔ جیساکہ فتح القدیر لابن الہمام میں ہے:

"وفي التطوع بالنهار يخافت، وفي الليل يتخير؛ اعتباراً بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعاً". (1/ 327):   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200487

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں