بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جھوٹے مقدمہ سے براءت کے لیے وظیفہ


سوال

مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس سے میرے مسائل حل ہو جائیں، میں ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتا تھا، اس نے مجھ پر 17 لاکھ روپوں کا دعوی کیا ہے، جس میں مجھ پر ایف آئی آر بھی ہوئی ہے، میں بے قصور ہوں،  قرآن شریف کے ختم اور دیگر وظائف کی وجہ سے میری ضمانت الحمداللہ ہوگئی، اب کیس عدالت میں ہوگا، میں بے گناہ ہوں یہ میرا اللہ جانتا ہے ،بس قرآن و حدیث سے جو ثابت ہو وہ وظیفہ اور باقی اور کچھ ہو تو مجھ بتا دیں تاکہ میں اللہ کی مدد سے یہ کیس جیت جاؤں اور اللہ انہیں رسوا اور ذلیل کر دیں!

جواب

فرض نمازوں کی پابندی اور دن را ت کی مسنون دعاؤں کا اہتمام رکھیں اس کی برکت سے ان شاءاللہ اللہ تعالی تمام حاجات پوری فرمائیں گے اور دشمنوں کے شر سے حفاظت فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ کوئی ایک وقت مخصوص کرکے اول و آخرگیارہ مرتبہ  درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ دفعہ "حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ" کا ورد کرکے دعا کریں،نیز ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘کا کثرت سے ورد کریں، ان شاءاللہ کامیابی ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں