بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جوئے میں جیتی ہوئی چیز کو خرید کر استعمال کرنے کا حکم


سوال

ہمارے ہاں مرغوں وغیرہ کے انڈوں کے ساتھ جوّا کھیلا جاتا ہے یعنی انڈے آپس میں ٹکرائے جاتے ہیں جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ اپنا انڈا جیتنے والے کو دیتا ہے۔ اس طرح لوگ درجنوں انڈے جوے کی مدد سے جیت جاتے ہیں اور پھر یہ انڈے کم داموں فروخت کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ جوے والے انڈے اپنی اصل قمیت سے کم قیمت میں خرید کر کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگرمعلوم ہے کہ فلاں شخص کے پاس جو انڈے ہیں وہ جوا کھیل کر حاصل کیے گئے ہیں تو ان انڈوں کو خرید کر ان کا استعمال کرنا درست نہیں ہے خواہ کم قیمت میں ہو یا زائد قیمت میں، اس لیے اس طرح حاصل کیے ہوئے انڈوں کی خریداری سے احتراز ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200716

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں