بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات سے حفاظت کا وظیفہ


سوال

میری گیارہ سال کی بھتیجی کو جن پریشان کر رہے ہیں۔ایک ہفتے سے ہم سورہ طارق اور سورہ بقرہ پڑھ رہے ہیں، آج اس کا سانس رک رہا تھا اور وہ اپنا گلا پکڑ رہی تھی!

جواب

سورہ بقرہ  پڑھنے کا عمل جاری رکھیں، اور ’’منزل‘‘ نامی کتاب  جس میں قرآنِ پاک کی آیاتِ حفاظت درج ہیں اس کو بھی پابندی سے پڑھیے۔نیز صبح وشام کم از کم تین مرتبہ آیۃ الکرسی اور معوذتین پڑھ کر دم کیجیے، زیادہ بہتر ہے کہ وہ خود پڑھ سکتی ہے تو حفاظت کی دعائیں اور اذکار وہ خود پڑھے۔ کوشش کریں کہ آپ کی بھتیجی ہر وقت باوضو رہے، ناپاکی سے دور رہنے کا مکمل اہتمام کرے، پنج وقتہ نماز کا اہتمام کرے اور فرض نماز کے بعد بنیتِ حفاظت ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور معوذتین پڑھے، اور قرآنِ پاک کی جس قدر ہوسکے تلاوت کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد خلاصی ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں