بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات سے بچنے کا دم


سوال

مجھے جنات سے بچنے کا دم کروانا ہے۔

جواب

واضح رہے کہ یہاں شرعی مسائل کے حوالے سے راہ نمائی کی جاتی ہے، باقی جنات اور ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے صبح وشام آیۃ الکرسی اور آخری تین قل تین تین مرتبہ نیز  یہ آیت {فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ} اور یہ دعا: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․  پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت رہے گی۔ وہم اور وسوسے کا شکار نہ ہوں، نفع و نقصان کا مالک اللہ ہے، اس کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں