بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن جو نیا لباس پہنا جائے اس کا حساب ہوگا یا نہیں؟


سوال

کیا کسی حدیث یا سنت سے ثابت ہے کہ جمعہ کے دن جو نیا لباس پہنا جائے اس کا  اللہ حساب کتاب نہیں لیتے ؟

جواب

”جمعہ کے دن پہنے جانے والے نئے کپڑوں کا آخرت میں کوئی حساب نہیں ہوتا“ اس سلسلے میں تلاش کے باوجود کوئی حدیث ہمیں نہیں مل سکی۔

البتہ ایک حدیث ہے:

"عن أنس رضي اللّٰه عنه قال: کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم إذا استجد ثوبًا لبسه یوم الجمعة". (سبل الهدیٰ والرشاد / جماع أبواب سیرته ﷺ في لباسه ۷؍۲۶۹)

ترجمہ: رسول اللہ ﷺ جب کوئی نیا لباس استعمال فرماتے تو جمعہ کے دن اسے زیبِ تن فرماتے تھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں