بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز فوت ہوجائے تو ظہر کی قضاکرنی ہوگی


سوال

اگر امام اور مقتدی باجماعت جمعہ کی نماز ادا کر چکے ہوں، بعد میں امام صاحب کو معلوم ہوا کہ جمعہ نہیں ہوا، مثلاً : یہ معلوم ہوا کہ کپڑے اس قدر ناپاک تھے جس سے نماز نہیں ہوتی ، آیا بعد میں  جمعہ کی قضا کی جائے گی یا ظہر کی ؟

جواب

اگر جمعہ کی نماز فوت ہوجائے یاباجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد معلوم ہوا کہ نماز کسی وجہ سے نہیں ہوئی اور وقت بھی نکل چکاہو اس صورت میں علیحدہ علیحدہ ظہر کی نماز کی قضاکی جائے گی،نماز جمعہ کی قضانہیں ہوگی۔البتہ اگرنمازجمعہ کی جماعت کے بعد علم ہواکہ کسی وجہ سے نماز فاسد ہوئی ہے اور جمعہ کا وقت باقی ہو تو وقت کے اندر جمعے کی جماعت دوبارہ کی جائے۔فتاوی شامی میں ہے:

''(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة''۔(2/157،ط:سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں