بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی دو رکعت فرض ہیں یا واجب؟


سوال

جمعہ کی دو رکعات جو امام کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں وہ واجب ہیں یا فرض؟  میں نے کئی جگہوں پر واجب لکھا دیکھا ہے!

جواب

جمعہ کی دو رکعت فرض ہیں۔  بعض اوقات  فرض کے لیے واجب  کا لفظ استعمال کیا جاتاہے، لیکن ایسی جگہ پر واجب کا لغوی معنیٰ مراد ہوتاہے، یعنی لازم اور ضروری۔

"هي فرض عین مستقلٌ آکد من الظهر". (الدر المختار)

وقال الشامي: وهو قوله تعالیٰ: {ياَیُّهَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلاَةِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلیٰ ذِکْرِ اللّٰهِ} [الجمعة: آیت: ۹] وبالسنة والإجماع". (الشامية، باب الجمعة ۳؍۳-۴)
 فقط واللہ تعالیٰ اعلم


فتوی نمبر : 144012200627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں