بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ سے قبل سنت کی نیت کیسے کی جائے؟


سوال

جب ہم جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں تو ہم نیت کرتے ہیں کہ دو رکعت نماز جمعے کی نماز کی. مجھے پوچھنا تھا کہ اس جمعے کی نماز میں ہم جو باقی نمازیں جیسے سنت اور نفل ادا کرتے ہیں تو کیا اس کی نیت بھی ہم یہی کریں گے؟ جیسے اگر سنت پڑھ رہے ہوں تو نیت کریں: میں نیت کرتا ہو ں چار رکعات نماز سنت، جمعہ  کی نماز کی", یا اس کو اس طرح پڑھیں: "میں نیت کرتا ہوں چار رکعات نماز سنت ظہر کی"?

جواب

واضح رہے کہ جس طرح ظہر سے قبل چار رکعت سنتِ مؤکدہ ہیں اسی طرح جمعہ کی نماز سے قبل بھی چار رکعت سنتِ مؤکدہ ہیں اور یہ چار رکعت سنت جمعہ ہیں نہ کہ سنتِ ظہر ، اسی طرح جمعہ کے بعد کی سنتیں بھی سنتِ جمعہ ہیں نہ کہ سنتِ ظہر۔  نیز نیت کے لیے زبان سے الفاظ ادا کرنا ضروری نہیں ہے، دل میں ارادہ کرلینا کافی ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں جمعہ سے قبل اور بعد کی چار چار رکعات سنتِ مؤکدہ ادا کرنے کا دل میں ارادہ کرلینا کافی ہے۔

"الدرالمختار" میں ہے:

''و سن) مؤكداً (أربع قبل الظهر و أربع قبل الجمعة...''الخ (الدر المختار مع ردالمحتار،٢/ ١٢، ط: سعيد)

"فتاوی شامی" میں ہے:

''و المعتبر فيها عمل القلب اللازم للإرادة، فلا عبرة للذكر باللسان...''الخ (باب شروط الصلاة، بحث النية، ١/ ٤١٥، ط: سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں