بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز میں سنتِ مؤکدہ کی تعداد


سوال

جمعہ کی نماز میں سنتِ مؤکدہ کتنی ہیں؟

جواب

جمعہ کی  نماز سے پہلے 4  رکعات سنتِ مؤکدہ ہیں۔ اور جمعہ کی نماز کے بعد  سنن مؤکدہ کی تعداد میں اختلاف ہے، راجح یہ ہے کہ جمعہ کے بعد 6  رکعات سنتِ مؤکدہ ہیں۔

"وأربع قبل الجمعة وأربع بعدها بتسلیمة". (درمختار)

"وَعَنْ أَبِيْ هرَیْرَة  أَنَّه صلی الله علیه وسلم قَالَ: مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُصَلِّیاً بَعْدَ الْجُمْعَة فَلْیُصَلِّ أَرْبَعاً". (رواه مسلم حدیث: ۸۸۱، شامی بیروت ۲؍۳۹۲)

"وعند أبی یوسف السنة بعد الجمعة ست رکعات وهو مروي عن علي، والأفضل أن یصلي أربعاً ثم رکعتین للخروج عن الخلاف". (غنیة المتملي ۳۷۳) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200479

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں