بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد شادی کے لیے وظیفہ


سوال

میری شادی میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے یا لڑکی والے فوراً ہی منع کر دیتے ہیں یا کوئی رشتہ پسند بھی آجائے تو کسی نا کسی وجہ سے منع ہو جاتا ہے۔ میں کیا کروں؟

جواب

اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے، اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے، لہٰذا اپنے مسئلے میں کسی بھی قسم کے وسوسے اور شک میں ہرگز مبتلا نہ ہوئیے، اور صدقِ دل سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے نیک رشتہ مانگتے رہیے۔ نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں: ﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾ اورصبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200684

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں