بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس جانور کے تین دانت کے علاوہ باقی دانت جھڑ گئے ہوں اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟


سوال

اگر کسی جانور کے تین دانت ہوں اور وہ پیٹ بھر سکتا ہو، یعنی چارہ کھا سکتا ہو تو کیا اس کی قربانی جائز ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ جانور چارہ کھا سکتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہوگی۔ بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعى وتعتلف جازت وإلا فلا، وذكر في المنتقى عن أبي حنيفة - رحمه الله -: أنه إن كان لايمنعها عن الاعتلاف تجزيه، وإن كان يمنعها عن الاعتلاف إلا أن يصب في جوفها صباً لم تجزه". (5/ 75، کتاب التضحیة، ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200123

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں