بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جس جانور میں قربانی اور عقیقہ کا حصہ ہو تو ذبح کرنے والا دعا کیسے کرے؟


سوال

اگر کسی جانور کے حصے میں قربانی اور عقیقہ دونوں ہے تو اس لحاظ سے دعا کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جانور پر چھری پھیرتے ہوئے تمام شرکاء کے نام پکارنا اور قربانی یا عقیقہ کے بارے میں زبان سے الفاظ کہنا ضروری نہیں،  تاہم ذبح کرتے وقت تمام شرکاء کی جانب سے ذبح کرنے کا خیال دل میں رکھنا کافی ہے،  پس ’’بسم اللہ اللہ اکبر‘‘  کہتے ہوئے ذبح کرنا کافی ہے۔ واضح رہے کہ قربانی اور عقیقے کے بعد مخصوص دعائیں پڑھنا واجب نہیں، بلکہ مستحب ہے، اس لیے اگر بڑے جانور میں قربانی اور عقیقے دونوں کے حصے ہوں تو قربانی اور عقیقہ دونوں کی دعا ذبح کے بعد پڑھی جاسکتی ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"أَمَّا الَّذِي يَرْجِعُ إلَى مَنْ عَلَيْهِ التَّضْحِيَةُ، فَمِنْهَا: نِيَّةُ الْأُضْحِيَّةَ لَاتُجْزِي الْأُضْحِيَّةُ بِدُونِهَا؛ لِأَنَّ الذَّبْحَ قَدْ يَكُونُ لِلَّحْمِ، وَقَدْ يَكُونُ لِلْقُرْبَةِ وَالْفِعْلُ لَايَقَعُ قُرْبَةً بِدُونِ النِّيَّةِ؛ قَالَ النَّبِيُّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «لَا عَمَلَ لِمَنْ لَا نِيَّةَ لَهُ»، وَالْمُرَادُ مِنْهُ عَمَلٌ هُوَ قُرْبَةٌ؛ وَلِلْقُرْبَةِ جِهَاتٌ مِنْ الْمُتْعَةِ وَالْقِرَانِ وَالْإِحْصَارِ وَجَزَاءِ الصَّيْدِ وَكَفَّارَةِ الْحَلْقِ وَغَيْرِهِ مِنْ الْمَحْظُورَاتِ، فَلَاتَتَعَيَّنُ الْأُضْحِيَّةَ إلَّا بِالنِّيَّةِ؛ وَقَالَ النَّبِيُّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «إنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى»، وَيَكْفِيهِ أَنْ يَنْوِيَ بِقَلْبِهِ وَلَايُشْتَرَطُ أَنْ يَقُولَ بِلِسَانِهِ مَا نَوَى بِقَلْبِهِ، كَمَا فِي الصَّلَاةِ؛ لِأَنَّ النِّيَّةَ عَمَلُ الْقَلْبِ، وَالذِّكْرُ بِاللِّسَانِ دَلِيلٌ عَلَيْهَا". ( كتاب التضحية، فَصْلٌ فِي شَرَائِطُ جَوَازِ إقَامَةِ الْوَاجِبِ فِي الْأُضْحِيَّةِ، ٥ / ٧١) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں