بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جزیل کا معنی اور لکھنے کا طریقہ


سوال

(۱) میرے بھائی جان کا نام "جزیل" ہے، یہ نام دادا جان نے رکھا تھا، ہمیں اس نام کے معنی معلوم کرنے تھے، اس نام کے معنی بہت ڈھونڈے، پھر بھی کہیں نہیں ملے ۔

( ۲) یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ اس نام کی صحیح اسپیلنگ اردو میں کس طرح ہوگی جزیل یا جزعیل؟ 

(۳) اس کی صحیح اسپیلنگ انگریزی میں کیسی ہوگی؟

جواب

(۱) جزیل کے معانی مندرجہ ذیل  ہیں:

(۱)بہت(۲)بڑا (۳)سلیس و فصیح(۴)فیاض/سخی (۵)عمدہ رائےوالا۔

(۲)درست اِملا "جزیل"  ہے، سعید اور خلیل کی وزن پر ۔ یعنی "ج" پر زبر، 'ز" کے نیچے زیر، "ی" ساکن اور آخر میں "ل"۔  "جزعیل"  غلط ہے۔

(۳)یوں لکھا جائے گا JAZEEL۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200951

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں