میں نے چند ہفتے پہلے ایک کام مکمل ہونے پرجانور کے صدقہ کی نذر مانی تھی ،تو اللہ کے فضل سے کام ہوگیا۔ آیا میں جانور ہی دوں یا اس کے بدلے پیسے بھی دے سکتا ہوں ؟
اگر آپ نے جانور صدقہ کرنے کی نذر مانی ہے تو جانور کے بدلہ میں اس کی قیمت بھی کسی مستحق کو دے سکتےہیں ،اور اگر جانور ذبح کرنے کی نذرمانی ہے تو پھر ذبح ہی لازم ہوگا، قیمت کا صدقہ کافی نہیں۔(امدادالاحکام 1/42،مکتبہ دارالعلوم کراچی ) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200550
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن