بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور بطورِ شرکت پالنے کے لیے دینا


سوال

اگر ہم کسی دوسرے شخص کو اپنے پیسوں سے بکرا/بکری  دلوائیں، اور اس کا یومیہ خرچہ بھی ہم دیں، اور اس جانورکا دودھ لیں ، اور جو بچے ہوں انہیں آدھا آدھا کردیں، کیایہ درست ہے؟

جواب

جانور بطورِ شرکت پالنے پر دینے کی مذکورہ صورت جائز نہیں ہے، دودھ اور بچے دونوں مالک کے ہوں گے، اور پالنے والے کو اجرت دی جائے گی،یعنی عام طورپر جانور کے چارہ وغیرہ کے علاوہ جانور پالنے اور رکھنے کی جواجرت بنتی ہے پالنے والااس اجرت کا مستحق ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200612

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں