بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جان بچانے کے لیے رشوت دینا


سوال

پولیس والوں کو رشوت دینا کیسا ہے؟ اگر کوئی بےگناہ پکڑا جائے اور وہ روز مارنے کی دھمکی دیتے رہیں کہ تم کو ماریں گے اگر تم کچھ رقم دے دو تو تم کو نہ ماریں گے،کیا کرنا چاہیے اگر گناہ گار نہیں ہے تو ؟

جواب

اگر بے گناہ پکڑ کر  مارنے کی دھمکی دی جائے اور دھمکی دینے والے اس دھمکی کے مطابق عمل کرنے پر قادر ہیں تو ناجائز سمجھ کر رشوت دینے کی گنجائش ہے، تاہم  یہ رقم لینے والے کے لیے پھر بھی  حلال نہ ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (6 / 424):

"(قوله: إذا خاف على دينه) عبارة المجتبى لمن يخاف، وفيه أيضاً دفع المال للسلطان الجائر لدفع الظلم عننفسه وماله ولاستخراج حق له ليس برشوة يعني في حق الدافع اهـ". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201396

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں