بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جامع مسجد کس کو کہتے ہیں؟


سوال

جامع مسجد کے لیے شرائط کیا ہیں؟

جواب

شہر کی بڑی مسجد جس میں جمعہ کی نماز ادا کی جائے اس کو "جامع مسجد" کہتے ہیں،  اس لیے کہ اس میں ایک خاص وقت میں لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے۔

جس جگہ جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہو ،مثلاً وہ شہر ہو  وغیرہ ، اور وہ جگہ مسجد کے لیے وقف ہو، اور اس میں بڑی مسجد بنائی جائے اور وہاں جمعہ قائم کیا جائے تو اس جگہ کو جامع مسجد کہا جاتا ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 113):
’’ثم المسجد الجامع؛ لأنه من مجمع المسلمين لإقامة الجمعة ثم بعده المساجد الكبار؛ لأنها في معنى الجوامع لكثرة أهلها‘‘.
الموسوعة الفقهية الكويتية (44/ 199):
’’والمراد بالمسجد الجامع الذي تقام فيه الجمعة‘‘.

المصباح المنير في غريب الشرح الكبير (1/ 109):
’’وَجَامِعَةً فِي قَوْلِ الْمُنَادِي الصَّلَاةَ جَامِعَةً حَالٌ مِنْ الصَّلَاةِ وَالْمَعْنَى عَلَيْكُمْ الصَّلَاةَ فِي حَالِ كَوْنِهَا جَامِعَةً  النَّاسَ وَهَذَا كَمَا قِيلَ لِلْمَسْجِدِ الَّذِي تُصَلَّى فِيهِ الْجُمُعَةُ الْجَامِعُ لِأَنَّهُ يَجْمَعُ النَّاسَ لِوَقْتٍ مَعْلُومٍ‘‘.
فقط واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 144001200828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں