بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش اکاؤنٹ میں پیسے رکھوانے پر دی گئی سہولیات استعمال کرنے کا حکم


سوال

 جس کیش ایپ اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھنے سے کمپنی ہر دن 60 sms اور 60 جیز منٹ دیتی ہے ، ان ایس ایم ایس کا اور منٹس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

جاز کیش اکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھوانے پر کمپنی جو سہولیات دیتی ہے مثلاً فری ایس ایم ایس یا فری منٹس، اسے استعمال کرنا قرض پر منفعت حاصل کرنا ہے جو کہ جائز نہیں، چوں کہ مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا اس ناجائز معاملے کے ساتھ مشروط ہے اس لیے یہ اکاؤنٹ کھلوانا ہی درست نہیں ہے. اور اگر بامر مجبوری بنالیا ہو یا کمپنی نے از خود یہ اکاؤنٹ بنادیا ہو تو کمپنی کی طرف سے دیے گئے فری منٹس اور فری ایس ایم ایس کا  استعمال جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201231

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں