بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز کیش آفر سے فائدہ اٹھانے کا حکم


سوال

"جاز " کیش آفر دیتا ہے کہ اپنے موبائل اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھو تو ڈیلی کے 30 آن نیٹ منٹ ، 2000 روپے رکھو تو 60 منٹ اور 3000 روپے رکھو تو 100 منٹ اور ایس ایم ایس فری حاصل کریں، اس کے لیے  مہینے میں کم سے کم ایک ٹرازیکشن کرنا ضروری ہے ۔ اور منٹ ایک دن بعد دیے جائیں گے ۔ میرا سوال ہے کہ اپنے موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھنا اور ایسے فری منٹ استعمال کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟

جواب

صورت مسؤلہ میں اکاؤنٹ ہولڈر  جو مخصوص رقم کمپنی میں جمع کراتا ہے اور کمپنی اس مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پر اکاؤنٹ ہولڈر کو یومیہ فری منٹس اور میسیجز وغیرہ کی سہولت فراہم کرتی ہے درحقیقت یہ قرض پر   نفع دینا ہے جو کہ شرعاً ناجائز ہے۔ "فتاوی شامی" میں ہے:  "وفی الاشباه: کل قرض جرّ نفعاً فهو حرام"۔ ( ج: ۵، ص: ۱۶۶، ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں