بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جارجٹ اور شیفون کے ڈوپٹے اوڑھ کر نماز پڑھنا


سوال

کیا جارجٹ اور شیفون کے ڈوپٹے اوڑھ کر نماز پڑھنا صحیح  ہے؟ اس میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

جواب

ان دوپٹوں میں اگر آر پار نظر نہیں آتا تو ان میں  نماز ادا کرنا درست ہے، اور اگر اتنے باریک یا ایسے رنگ کے ہوں کہ جس میں اندر کا جسم اور جلد کا رنگ جھلکتا ہو تو اس میں نماز پڑھنا درست نہیں ؛ اس  لیے  کہ نماز میں عورت کو اپنے بال اور جسم  (ہتھیلیوں، پاؤں اور چہرے کے علاوہ) کا چھپانا لازم ہے۔ 

"والثوب الرقیق الذي یصف ما تحتہ لاتجوز الصلاۃ فیہ، کذا في التبیین"۔ (الفتاویٰ الہندیۃ ۱؍۵۸)

"وحد الستر أن لا یری ما تحتہ، حتی لو سترہا بثوب رقیق یصف ما تحتہ لا یجوز"۔ (البحر الرائق ۱؍۴۶۷ رشیدیۃ)

"والثوب الرقیق الذي یصف ماتحتہ، لا تجوز الصلاۃ فیہ؛ لأنہ مکشوف العورۃ معنی"۔ (تبیین الحقائق ۱؍۲۵۲ بیروت)

"عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا أن أسماء بنت أبي بکر دخلت علی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعلیہا ثیاب رقاق، فأعرض عنہا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وقال: یا أسماء إن المرأۃ إذا بلغت المحیض لم یصلح لہا أن یری منہا إلا ہٰذا وہٰذا، وأشار إلی وجہہ وکفیہ"۔ (سنن أبي داؤد، کتاب اللباس / باب فیما تبدي المرأۃ من زینتہا ۲؍۵۶۷ رقم: ۴۱۰۴ دار الفکر بیروت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202191

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں