بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین یاچاررکعات والی نمازمیں قعدہ اولی میں سہواً درودشریف پڑھنا


سوال

تین یاچاررکعات والی نمازمیں قعدہ اولی میں سہواً درودشریف کتنی مقدار میں پڑھ لیاجاۓ تو سجدہ سہو کب واجب ہوگا؟

جواب

اگر فرض یا واجب نماز کے قعدہ اولی میں تشہد کے بعد اس قدرپڑھ لیا اللّٰهم صل علیٰ محّمدتو سہوکاسجدہ واجب ہوگا ۔ امداد الفتاویٰ میں ہے:

"سوال(۴۴۶): قدیم ۱/۵۲۸- اگرچاررکعت کے درمیان قعدہ میں سوائے التحیات کے اگرچند لفظ بھی درود شریف کے پڑھے جاویں تو سجدئہ سہو واجب ہوگا یا نہیں ؟
الجواب : سہوکاسجدہ واجب ہوگا اگر اس قدرپڑھ لیا۔ اللّٰھم صل علیٰ محّمد،(۱) فقط"۔  (امداد صفحہ ۳۵ج۱) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں