بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاقیں دینے سے تینوں واقع ہوجاتی ہیں


سوال

کیا تین طلاقیں دینے سے تین طلاقیں ہوجاتی ہیں ؟

جواب

اکٹھی تین طلاقیں دینا شریعت میں انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے۔رسول اللہﷺ نے اس پر سخت ناراضی کااظہارفرمایاہے۔البتہ اگر کوئی شخص ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دے  تو چاروں ائمہ کے نزدیک  اس سے تینوں طلاق واقع ہوجائیں گی اور بیوی اپنے شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں