بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاق کے بعد رجوع جائز نہیں


سوال

شوہر نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیں، ایک مہینے کے اندر اندر عدت میں ہی رجوع کرلیا، تو کیا طلاق ہو گئی یا رجوع ہو گیا؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر کی جانب سے تین طلاق دے دینے کے بعد نکاح ختم ہوجاتا ہے، اور بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ شوہر پر حرام ہوجاتی ہے، رجوع یا تجدیدِ نکاح جائز نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں رجوع جائز نہ ہونے کے باوجود جو ملاپ کیا ہے، اس پر سچے دل سے اللہ کے حضور توبہ و استغفار  کرنا اور فوراً علیحدگی ضروری ہے، عدت (اگر عورت حاملہ نہ ہو تو تین مرتبہ ایام گزرنے) کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں