حرم میں چپل غاںب ہو جا تے ہیں تو طواف کے دوران اپنے کاندھے پر بیگ میں چپل لٹکا سکتے ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں طواف کے دوران چپل تھیلے وغیرہ میں ڈال کر اپنے ساتھ رکھنے میں حرج نہیں، البتہ اگر چپل پر کوئی ظاہری نجاست لگی ہوئی ہو تو اسے پاک کرکے بیگ وغیرہ میں ڈالاجائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200405
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن