بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تقسیم جائیداد


سوال

اگر ایک شخص کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہوں اور جائیداد تقسیم کرتے وقت بڑے بیٹے کو چھوٹے بیٹوں سے 1000 کنال زیادہ زمین دے تو کیا یہ ہزار کنال اضافی زمین بڑے بیٹے کی ہوگئی یا باقی بھائیوں اور بہنوں میں بھی تقسیم کی جائے گی؟

جواب

کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرے اور اولاد میں کسی ایک کو زیادہ دے دے اور قبضہ بھی دے دے تو لینے والا مالک ہوجائے گا اور ایسی جائیداد دینے والے کی وفات کے بعد میراث میں تقسیم نہیں ہوگی ، تاہم اگر دینے والے نے کسی شرعی سبب کے بغیر  اولاد میں سے کسی ایک کوزیادہ دیا ہے تو وہ گناہ گار ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں