بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تعویذ میں یا بدوح لکھنا


سوال

اکثر دکانوں میں ایک تعویز آویزاں ہوتا ہے، اسں پر ایک بڑا لفظ ’’یا بدوح ‘‘  لکھا ہوا ہوتاہے،  اس کے بارے میں آگاہ کریں!

جواب

’’بدوح‘‘ (بفتح الباء وتخفیف الدال) عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے، ”یا بدوح“  کا معنی ہوا ’’یا اللہ‘‘؛  لہٰذا ”یا بدوح“  پر مشتمل تعویذ کا استعمال شرعاً جائز ہے۔ (فتاوی حقانیہ، بحوالہ فتاویٰ دار العلوم دیوبند، از مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ بحوالہ حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری نور اللہ مرقدہ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200285

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں